الصینیه – حدیثه میں داعشی حملہ پسپا

خبر کا کوڈ: 1320604 خدمت: اسلامی بیداری
الصینیة

عراقی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے الصینیه – حدیثه میں داعشی حملہ پسپا کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی عوامی رضا کار فورسز نے صوبہ الانبار کے علاقے الصینیه – حدیثه میں داعش کے ایک بڑے حملے کو پسپا کر کے دسیوں داعشی درندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 100 سے زائد داعشی دہشت گردوں نے کئی بکتربند گاڑیوں اور جدید اسلحے سے لیس ہوکر حشد الشعبی کی بٹالین 6 اور 51 پر حملہ کردیا تھا تاہم حشد الشعبی کے جوانوں نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے دسیوں تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

عراقی عوامی رضاکار جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز کے جنگی طیاروں نے تلعفر میں تکفیری دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں پر بمباری کرکے متعدد تکفیریوں کو ہلاک کردیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری