یمن پر آل سعود کی جارحیت کی تباہ کاریاں/ تفصیلات

خبر کا کوڈ: 1320628 خدمت: اسلامی بیداری
یمن شهدا

یمن پر مسلط کردہ جنگ کو 680 روز بیت گئے ہیں اور اب تک آل سعود کے وحشیانہ حملوں میں 12 ہزار نہتے یمنی شہید اور 20 ہزار شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آل یہود کی حمایت سے آل سعود کی یمن پر مسلط کردہ جنگ کو 680 دن کا عرصہ گزر گیا ہے اور حملے بدستور جاری ہیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن میں آل سعود کے وحشیانہ حملوں میں 11929 نہتے شہری من جملہ 4398 بچے اور خواتین شہید اور بچوں اور خواتین سمیت 19885 افراد شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

زخمی ہونے والوں میں 4227 بچے اور خواتین بتائے جارہے ہیں۔

سعودی اتحادی فوج کے حملوں میں یمن کے بنیادی ڈھانچے تباہ کردیے گئے ہیں، حملوں میں 15 ایئرپورٹ، 4بندرگاہیں، 274 پانی کے ذخائر، 159 بجلی کے پاور پلانٹ اور کھمبے،267 مختلف قسم کے مصنوعات کے کارخانے، 308 ایندھن کے مراکز، 323 آئل ٹینکر وغیر تباہ کردئے گئے ہیں۔

آل سعود کے جنگی طیاروں نے یمن کے 5457 تجارتی مراکز، 653 خوراکی مواد کے ذخائر، کھانے کی اشیا ترسیل کرنے والے 500 بڑے ٹرک، 528 شاپنگ مالز، 196 پولٹری فارم، 2497 عام شہریوں کی گاڑیاں، 1508 کھیت کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حملوں میں 319 ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس کے مراکز، 1489 پل اور سڑکیں، 1595 حکومتی ادارے، 269 ہسپتال، 111 کالج اور یونیورسٹیوں کی عمارتیں اور 751 مدارس، 101 اسٹیڈیم اور کھیلوں کے مراکز، 25 ذرائع ابلاغ کے دفاتر اور دیگر اداروں کو نابود کردیا گیا ہے۔

آل یہود اور آل سعود کے حملوں میں  401831 یمنی شہریوں کے مکانات کلی طور پر منہدم کردیے گئے ہیں۔

سعودی اتحاد کے نام نہاد مسلمان فوج نے یمن کی 705 مساجد کو بھی شہید کردیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری