بھارت کی مختلف ممالک سے 200 ارب روپے کے ہتھیاروں کی خریداری


بھارت کی مختلف ممالک سے 200 ارب روپے کے ہتھیاروں کی خریداری

بھارت نے مختلف ممالک سے 200 ارب روپے کے ہتھیار خریدنے کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارت کے جنگی جنون کی حدیں آسمان کو چھونے لگیں۔ ہر کچھ عرصے بعد اسلحے کی خریداری اس کا معمول بن گیا ہے۔

اس زمرے میں پاکستان کئی مرتبہ اقوام متحدہ سے احتجاج کر چکا ہے کہ بھارت کا یہ جنگی جنون، خطے میں طاقت کے عدم توازن کا باعث بن رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے ہنگامی بنیادوں پر گولہ بارود اور اسلحے کی خریداری کیلئے 200 ارب روپے کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

ہتھیاروں کی خریداری کے لئے اسرائیل، فرانس اور روس سے معاہدے طے کیے گئے ہیں۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے صرف روس سے 5 ہزار 8 سو کروڑ کے دس سودے کئے ہیں۔

بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق اسلحہ خریداری کا مقصد جنگ میں 10دنوں تک اسلحے کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے اڑی واقعے کے بعد اسلحے کی ہنگامی خریداری کا منصوبہ بنایا تھا اور حال میں کی گئی تمام خریداری اسی منصوبے کا حصہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری