بنوں میں خودکش دھماکہ، تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کر لی


بنوں میں خودکش دھماکہ، تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کر لی

بنوں میں تھانہ منڈان کے گیٹ پر حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی جس سے دو اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، خودکش دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ منڈان کے دروازے سے نامعلوم خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری سوزوکی وین پولیس اسٹیشن سے ٹکرادی۔

حملے میں پولیس اسٹیشن کی عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا اور دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئےجنھیں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جبکہ اس کی شدت سے تھانے کے اطراف میں قائم مکانات کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی، جبکہ دھماکے کے فوری بعد کچھ دیر تک وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دھماکے کے باعث تھانے کے گیٹ پر مامور 2 اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے بنوں تھانے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کو درج ذیل مراسلہ ارسال کیا۔

 "تحریک طالبان پاکستان کے دو فدائی حملہ آوروں نے بنوں میں پولیس سٹیشن کو نشانہ بنایا جس میں بڑے دھماکے کے لئے گاڑی استعال کی گئی ہے۔

پاکستان میں آمریت اور جمہوریت جیسے کالے دور کے خاتمے اور اسلامی نظام کے نفاذ تک ہمارے حملے جاری رہیں اور اس مشن میں بننے والے ہر رکاوٹ کو تہس نہس کردیں گے، حالیہ اتفاق کے بعد حملوں میں مزید تیزی آئے گی انشاءاللہ
محمد خراسانی
مرکزی ترجمان تحریک طالبان پاکستان

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری