ابوبکر البغدادی تنہا رہ گئے، العبادی


ابوبکر البغدادی تنہا رہ گئے، العبادی

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے فرانسیسی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں داعش کی کمر توڑ دی گئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر اعظم حیدری العبادی نے فرانسیسی نیوز چنیل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب عراق میں داعش کی کمر توڑدی گئی ہے بہت جلد مغربی موصل میں داعش کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔

العبادی کا کہنا تھا کہ عراق میں داعش کے اکثر کارکن مارے گئے ہیں جس کی وجہ سے اب داعش کا سرغنہ تنہا رہ گیا ہے۔

العبادی نے ابوبکرالبغدادی کے ٹھکانے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا۔

حیدر العبادی نے 7 مسلم ممالک کے خلاف حالیہ امریکی پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: کسی بھی ملک کو کسی قوم و ملت کی توہین کرنے کا حق نہیں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری