طاہر اشرفی کی سعودی نائب ولی عہد سے خصوصی ملاقات


طاہر اشرفی کی سعودی نائب ولی عہد سے خصوصی ملاقات

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے سعودی نائب ولی عہد سے سابق آرمی چیف کے سعودی کمان کی قیادت سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات کی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے یمن کیخلاف سعودی جنگ میں اسلام آباد کی شرکت کو سختی سے رد کیا تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان کے ایوان میں یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی لشکرکشی میں پاک فوج کی شرکت سے متعلق قرارداد مسترد ہونے کے پیش نظر پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے سعودی اتحاد کی کمان سنبھالنے کے بعد نہایت ناقابل فہم اور مکمل خاموشی ہے۔

واضح رہے کہ ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف جو کہ صرف چند ہفتے قبل ہر دوسرے روز پاکستان کے ہر اخبار کے صفحہ اول پر دیکھے جا سکتے تھے، تاہم سعودی اتحاد کی کمان سنبھالنے کے بعد نہ صرف منظر سے بالکل غائب ہو گئے ہیں بلکہ اپنی نئی ذمہ داریوں کے بارے میں بھی ان کی جانب سے کوئی قابل ذکر بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

راحیل شریف کے سعودی کمان کی قیادت سنبھالنے کے بعد پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیز سے خصوصی ملاقات کی ہے۔

  نائب ولی عہد سلمان بن عبد العزیز سعودی عرب میں ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر دفاع کے طور پر بھی فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور ان کا شمار شاہی خاندان کی بااثر ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔

اس موقع پر سعودی وزیر برائے مذہبی امور شیخ صالح الالشیخ بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی آج کل سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری