یمنیوں کے بیلیسٹک میزائل کے خوف سے ریاض کے شاہی محلات ویران


یمنیوں کے بیلیسٹک میزائل کے خوف سے ریاض کے شاہی محلات ویران

ذرائع ابلاغ نے یمنیوں کے بیلیسٹک میزائل کے خوف سے ریاض کے چند محلات اور بعض شہروں کے انخلاء کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ یمنیوں کے دور تک مار کرنے والے میزائلوں کے خوف سے ریاض کے شاہی محلات اور بعض شہروں سے انخلاء کا عمل شروع ہوگیا۔

بعض ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے متعدد حکمرانوں نے ریاض کے شاہی محلات کو ترک کرکے اپنے خاندانوں کو نامعلوم مقامات پر منتقل کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض کے شاہی محلات سے انخلاء کا عمل یمنیوں کی جانب سے کامیاب بیلیسٹک میزائل داغنے کے بعد شروع ہوا ہے۔

واضح رہے کہ یمنیوں نے گزشتہ دنوں مغربی ریاض کے علاقے المزاحیہ میں واقع ایک فوجی کیمپ کو بیلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔  

کہا جاتا ہے کہ سعودیوں نے شاہی محلات سے انخلاء کا عمل شروع کرنے کے بارے میں کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری