چین ایک بار پھر بھارت کے گلے کا کانٹا


چین ایک بار پھر بھارت کے گلے کا کانٹا

بھارت کی ایماء پر امریکہ نے پٹھان کوٹ حملہ کے سلسلے میں مولانا مسعود اظہر اور ان کی تنظیم جیش محمد کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی لگانے کی اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کی جس کی چین نے سخت مخالفت کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکہ کی یہ قرارداد بھارت کی اس قرارداد کے حمایت میں لائی گئی جو مولانا مسعود اظہر پر پابندی لگانے کیلئے بھارت نے دسمبر میں اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کی تھی۔

اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی طرف سے حمایت کے ساتھ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں مولانا مسعود اظہر اور ان کی تنظیم جیش محمد پر پابندی لگانے کی تجویز اقوام متحدہ کی منظوری کمیٹی کو بھجوائی گئی۔

واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان ’’مشاورت‘‘ کے بعد اس تجویز کو حتمی شکل دے دی گئی تھی جس میں جیش محمد کو مخصوص دہشت گرد تنظیم ثابت کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

تاہم چین نے رکاوٹ ڈال کر امریکہ کی مخالفت کی۔

چین کی طرف سے یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا جب اس قرارداد کے منظور یا مسترد ہونے کی ڈیڈ لائن کے ختم ہونے میں فقط 10 دن باقی تھے۔

’’ہولڈ‘‘ چھ ماہ کیلئے رہتا ہے اور مزید تین ماہ تک بڑھا جاسکتا ہے۔ اس مدت کے دوران یہ کسی بھی وقت ’’بلاک‘‘ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح تجویز کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ قرارداد کی منظوری کی صورت میں پاکستان سمیت تمام ممالک مولانا اظہر کے اثاثے منجمد اور سفری پابندی لگانے پر مجبور ہو جاتے۔

دوسری طرف بھارت چین کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ سے عالمی دہشت گرد قرار دلوانے کی امریکی درخواست مسترد ہونے پر سیخ پا ہوگیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے کہا کہ بھارتی حکومت چین کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ سے عالمی دہشت گرد قرار دلوانے کی امریکی درخواست بلاک کرنے کے معاملے پر بیجنگ حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری