سعودی عرب میں منی لانڈرنگ کے الزام میں 8 پاکستانی گرفتار


سعودی عرب میں منی لانڈرنگ کے الزام میں 8 پاکستانی گرفتار

سعودی عرب میں پولیس نے منی لانڈرنگ میں ملوث8 پاکستانی گرفتار کر لیے گئے ہیں جنہوں نے اقبال جرم بھی کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان سے تعلق رکھنے والا 8 افراد پر مشتمل گروہ تارکین سے پیسے جمع کر کے ہنڈی کی شکل میں باہر بھیجتا تھا۔

پولیس نے ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کر ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ڈھائی لاکھ ریال سے زائد رقم برآمد کرلی۔

سعودی پولیس نے اس گروہ کو گرفتار کر کے موقع سے ہنڈی کے رجسٹر بھی ضبط کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث تمام ملزمان نے اقبال جرم کرلیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری