رواں سال 2 چاند گرہن، 2 سورج گرہن ہوں گے / نماز آیات واجب ہوگی


رواں سال 2 چاند گرہن، 2 سورج گرہن ہوں گے / نماز آیات واجب ہوگی

رواں ماہ 2017 کا پہلا چاند گرہن اور پہلا سورج گرہن ہو گا، ماہر فلکیات کے مطابق رواں سال کے دوران دو چاند گرہن اور دو سورج گرہن ہوں گے تاہم پاکستان میں فقط چاند گرہن دیکھے جاسکیں گے اور نماز آیات ادا کرنی واجب ہوگی۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، رواں ماہ 2017 کا پہلا چاند گرہن اور پہلا سورج گرہن ہو گا پہلا چاند گرہن 11 فروری بروز ہفتہ کو لگے گا جو 3 بجکر 34منٹ پر شروع ہو گا اور 7 بجکر 53منٹ تک رہے گا۔

اسی طرح دوسرا چاند گرہن 7 اور 8 اگست بروز سوموار اور منگل کی درمیانی شب لگے گا۔ یہ گرہن 8 بجکر 50منٹ پر شروع ہوگا اور 1 بجکر 50منٹ تک رہے گا۔

دوسری جانب 26 فروری بروز اتوار کو سورج گرہن لگے گا جبکہ دوسرا سورج گرہن 21اگست بروز سوموار کو لگے گا۔

ماہر فلکیات کے مطابق دونوں چاند گرہن پاکستان میں دیکھے جا سکیں گے جبکہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری