پاکستان سپرلیگ کا کل سے آغاز


پاکستان سپرلیگ کا کل سے آغاز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کل جمعرات کو رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا جس میں 5 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایونٹ میں پاکستان سمیت کئی غیرملکی سٹارز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ 5 مارچ تک کھیلی جانے والی لیگ میں پانچ ٹیمیں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندر، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ٹکرائے گی۔

واضح رہے کہ لیگ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 25 میچز کھیلے جائیں گے۔

لیگ میچز کا سلسلہ 26 فروری کو اختتام پذیر ہو گا، اس کے بعد چار ٹاپ ٹیموں کے درمیان ناک آؤٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

فرسٹ کوالیفائنگ میچ 28 فروری، سیکنڈ کوالیفائنگ میچ یکم مارچ جبکہ تیسرا کوالیفائنگ میچ 3 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 5 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد نے گزشتہ برس منعقدہ پہلے پی ایس ایل کے فائنل میں کوئٹہ کو ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری