پاکستان بھر میں آج نیشنل گرین ڈے منایا جا رہا ہے

خبر کا کوڈ: 1323049 خدمت: پاکستان
گرین ڈے پاکستان

وزیراعظم نواز شریف کے سرسبز و شاداب پاکستان پروگرام کے تحت آج نیشنل گرین ڈے منایا جارہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیراعظم نوازشریف بیس خصوصی بچوں کے ہمراہ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ اس پروگرام کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت، افسران، این-جی-اوز، اساتذہ اور طلبا لاکھوں پودے لگائیں گے۔

نیشنل گرین ڈے کے موقع پر تمام صوبوں میں 100 سے زائد مقامات پر تقاریب ہوں گی جن کا افتتاح وزراء اعلیٰ، مقامی سیاسی قیادت کرے گی۔

سرسبز و شاداب پروگرام جنگلات اور جنگلی حیات کی بحالی کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے جس میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔

    تازہ ترین خبریں