یمنی سرکاری فوج کے میزائل حملے میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک


یمنی سرکاری فوج کے میزائل حملے میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج کے میزائل حملے میں سبکدوش ہونے والے صدر منصورہادی اور سعودی عرب کے کئی حمایتی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج نے تعز کے علاقے المیزان پر زلزال نامی دو میزائل فائر کئے ہیں جس کے نتیجے میں مستعفی صدر منصورہادی کے کئی حمایت ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میزائل حملے میں دشمن کی دو بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔

یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے منصورہادی کے حمایتی جنگجوؤں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے اور گاڑی میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 حال ہی میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار جنگجوؤں نے الادرم نامی پہاڑی پر قبضہ کرکے کئی بکتربند گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

دوسری طرف آل سعود کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملوں کو جاری رکھا ہوا ہے، گزشتہ روز سعودی جنگی جہازوں نے یمن کے علاقے المشرفہ کے مضافات میں السافل پر متعدد بار بمباری کی ہے۔

واضح رہے کہ  یمنی فوج نے چند دن قبل سعودی حملوں کے جواب میں ریاض پر میزائل داغا تھا جس  کی رینج 800 کلومیٹر بتائی جاتی ہے جو ٹھیک نشانے پر لگا تھا۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ اگر یمن پر مسلط کردہ جنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ریاض پر مزید میزائل داغے جائیں گے۔

یاد رہے کہ یمنی سرکاری فوج نے اس سے پہلے بھی ریاض پر میزائل حملہ کیا تھا تاہم سعودی حکام نے ریاض کے بجائے مکہ مکرمہ پر حملے کی خبر دے کر دنیا کو گمراہ کرکے اپنے لئے حمایتی پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔

 گزشتہ سال یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز ائیربیس پر برکان میزائل داغا تھا جس کی وجہ سے سعودی اور ان کے  حامی حیران ہو گئےتھے، کیوںکہ یمن کے خلاف جنگ کے دو سال بعد، میدان جنگ میں فتح اور بالادستی کے بارے میں سعودی کمانڈروں اور حکام کی متعدد تقریروں کے باوجود، یمنی قوم دفاعی حالت سے نکل کر جارحانہ انداز میں حملہ آور ہونے جا رہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری