خون جما دینے والی ٹھنڈ میں دلوں کو گرما دینے والے نعرے


خون جما دینے والی ٹھنڈ میں دلوں کو گرما دینے والے نعرے

کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے منفی 30 ڈگری کی شدید سردی کے باوجود کینیڈین پارلیمنٹ کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے کینیڈا کی پارلیمنٹ کے سامنے منفی 30 ڈگری کی شدید سردی میں کشمیر میں جاری مظالم پر بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے سلسلے میں اپنے وعدوں کو پورا کرے۔

 کینیڈین حکومت، اراکان پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے کو بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھائے اور کشمیری عوام کو انکی خواہشات کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری عمل درآمد کرایا جائے۔

مظاہرین نے منفی 30 سینٹی گریڈ درجہ حرات کی سردی کے باوجود بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کے دکھ درد کو اجاگر کرنے کیلئے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے عالمی برادری کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری