ایک یہودی نے 81 سالہ فلسطینی پر گاڑی چڑھادی

خبر کا کوڈ: 1323220 خدمت: اسلامی بیداری
فلسطین

ایک یہودی نے 81 سالہ فلسطینی کو کچل کر شہید کر دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، مغربی کنارے میں یہودی آباد کار نے سڑک کنارے کھڑے 81 سالہ فلسطینی پر گاڑی چڑھا کر شہید کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، ایک یہودی نے شہر بیت الحم کے جنوبی ٹاﺅن الحضر میں سڑک کنارے کھڑے 81 سالہ بزرگ پر تیز رفتار گاڑی چڑھا دی، جس کے باعث وہ بزرگ شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ غاصب یہودی فلسطینی مسلمانوں کو مارنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور کوئی بھی بہانہ بناکر ان کی جان لے لیتے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری