امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے بھارتی ہم منصب سے پہلا رابطہ


امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے بھارتی ہم منصب سے پہلا رابطہ

امریکی وزیر دفاع جم میٹس اور بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے درمیان فون پر رابطہ ہوا جس میں اہم دفاعی معاملات پر تعاون برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکی وزیردفاع جم میٹس نے دفاع کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے بھارتی ہم منصب سے فون پر رابطہ کیا۔

دونوں وزراء کے درمیان گفتگو میں دفاعی ٹیکنالوجی اور تجارت پر بات چیت کی گئی۔

دونوں وزرائےدفاع نے اہم دفاعی معاملات پر دوطرفہ تعاون کو برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے بھارتی ہم منصب سے یہ پہلا رابط تھا۔

واضح رہے کہ یہ رابطہ ایسے موقعے پر کیا گیا ہے جب یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں دنیا بھر کے کشمیری اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کے خلاف نہ صرف سراپا احتجاج ہیں بلکہ عالمی قوتوں سے بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ کشمیر کا تنازعہ حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مقبوضہ وادی میں ریفرینڈم کروائیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی قوتیں اپنے مفادات کی خاطر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے خواہاں نہیں ہیں، اگر ان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں دباؤ ڈالا جائے تو پاک بھارت کے درمیان اس مسئلے سمیت تمام حل طلب مسائل ہوجائیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری