سینٹر تاج حیدر: انقلاب اسلامی ایران سامراج کی ریشہ دوانیوں کے خلاف بڑا اقدام تھا


سینٹر تاج حیدر: انقلاب اسلامی ایران سامراج کی ریشہ دوانیوں کے خلاف بڑا اقدام تھا

پاکستانی سینیٹر تاج حیدر نے انقلاب اسلامی ایران کو سامراج کی ریشہ دوانیوں کے خلاف بڑا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا: "امام خمینی نے درس دیا کہ برادر اسلامی ممالک ملکر سامراج کے خلاف ڈٹ جائیں، ہمیں ہماری آزادی اور سالمیت عزیز ہونی چاہیے اور بھائی چارہ بڑھانا چاہیے"۔

خبر رساں ادارہ تسنیم: سینیٹر تاج حیدر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔ آپ کا شمار سینیئر اور منجھے ہوئے سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔

سینیٹر تاج حیدر نے امام خمینی (رہ) کے انقلاب اسلامی، اٹھارویں ترمیم، پاک ایران گیس پائپ لائن، سی پیک میں ایران کو باضابطہ دعوت، ٹرمپ کی نفرت اور خوابوں پر مبنی سیاست اور سابق آرمی چیف راحیل شریف کے حوالے سے تسنیم نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی سامراج کی ریشہ دوانیوں کے خلاف بڑا اقدام تھا، امام خمینی نے درس دیا کہ برادر اسلامی ممالک ملکر سامراج کے خلاف ڈٹ جائیں، ہمیں ہماری آزادی اور سالمیت عزیز ہونی چاہیے، بھائی چارہ بڑھانا چاہیے اور طویل عرصے سے سامراجی استحصال کا شکار ہونے والے اسلامی ممالک کا اب خواب گراں سے جاگ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

ایران گیس پائپ لائن کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سینٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ نواز لیگ ایل این جی کا کاروبار چمکانے کی خاطر اس اہم منصوبے کو سرد خانے میں ڈالے ہوئے ہے۔

سینیٹر تاج حیدر کی تسنیم نیوز کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری