دی گارجین: برطانیہ کے ہاتھ یمنیوں کے خون سے آلودہ ہیں


دی گارجین: برطانیہ کے ہاتھ یمنیوں کے خون سے آلودہ ہیں

دی گارجین اخبار نے لکھا ہے کہ برطانیہ کے ہاتھ یمنیوں کے خون سے سعودی عرب کو اسلحہ بیچنے کی وجہ سے آلودہ ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دی گارجین اخبار نے "برطانیہ کے ہاتھ یمنیوں کے خون سے آلودہ ہیں" کے عنوان سے "اونی جانز" کے ایک مقالے میں سعودیوں کو لندن کی جانب سے اسلحہ فراہم کرنے کا جائزہ لیا ہے کہ یہ اسلحہ یمنیوں کے قتل و عام کیلئے استعمال ہورہا ہے۔

جانز نے لکھا ہے: فطری طور پر دنیا کے ہر علاقے میں جب بچے پنسل اور کاغذ اٹھاتے ہیں تو بموں اور اجساد کی پینٹنگ کرتے ہین لیکن حاللیہ دنوں میں افریقی ممالک میں ایک کیمپ میں جب چند یمنی بچوں سے ملاقات کا اتفاق ہوا تو ان کے پینٹنگ سے مجھے زبردست جھٹکا لگا۔

انہوں نے کہا: ان میں سے ایک پینٹنگ ایسی تھی جس میں جنگی طیارے دکھائے گئے تھے جو لوگوں پر بم برسا رہے تھے اور اس کے ساتھ چند آدمی خاک و خون میں غلطاں دکھائی دے رہے تھے اور اس پینٹنگ میں ایک بچی ایک لاش کے پاس بیٹھی رو رہی تھی۔

اس مصنف نے مزید لکھا ہے کہ یمن کی دوسالہ جنگ میں تاحال 10 ہزار عام شہری شہید ہوچکے ہیں جو اس ملک کو بدترین انسانی بحران کی طرف لے گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سعودی نام نہاد اتحاد ان عام شہریوں کے قتل عام کا ذمہ دار ہے جبکہ ان میں سے بعض برطانوی ساختہ بموں کے ذریعے اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔

جانز نے وضاحت کی ہے کہ برطانوی حکومت نے اپنے اسلحے کو سعودیہ کی جانب سے عام شہریوں پر ظلم و ستم کرنے کیلئے استعمال سے متعلق تمام دلائل و شواہد کو مسترد اور نظرانداز کیا ہے اور یہی صورتحال سبب بنی ہے کہ برطانیہ کے ہاتھ یمنیوں کے خون سے آلودہ ہوگئے ہیں۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری