پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز نے میجر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا

خبر کا کوڈ: 1324022 خدمت: پاکستان
پاکستان جنرل

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی زیرِ صدارت آرمی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کےعہدے پر ترقی دے دی گئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی زیرصدارت ہونے والے آرمی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں 37 بریگیڈیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے9 افسران بھی شامل ہیں جن میں طاہر سردار، عرفان علی شیخ، لیاقت علی، افتخاراحمد، عمران فضل، طاہر اقبال، طارق محمود دستی، طاہر خادم سمیت خاتون بریگیڈیئر مسز نگار جوہر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بریگیڈیئر مسز نگار جوہر میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پا کر پاک فوج کی تاریخ میں تیسری خاتون میجر جنرل بن گئی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی گئی تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والے دیگر افسران میں نعمان زکریا، کنور عدنان احمد خان، سید عامر رضا، طارق ضمیر، طاہر گلزار ملک، شاہد محمود، محمد اصغر، خالد سعید، ایمان بلال صفدر، سرفراز محمد، رفیق الرحمان، انعام حیدر ملک، سلمان فیاض غنی، سرفراز علی، محمد انیق الرحمان ملک، محمد عاصم ملک، فیاض حسین شاہ، شاہد نذیر، ضیا الرحمان، زاہد محمود، اظہر اقبال عباسی، طارق محمود، احسن گلریز، شاہد امتیاز، رضوان افضل، عثمان حق، شہاب شاہد، نعمان احمد ہاشمی شامل ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری