پاک فضائیہ رواں سال 50 مزید جنگی طیارے خریدے گی


پاک فضائیہ رواں سال 50 مزید جنگی طیارے خریدے گی

پاک فضائیہ 2017ء میں مزید 50 جے ایف 17بلاک تھری طیارے خریدے گی۔

خبررساں ادارے تسنیم نے غیرملکی رپورٹ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایک انٹرویو میں پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پاکستان ائیرفورس آئندہ چند برسوں میں 150 جے ایف 17 لڑاکا طیارے اپنی فضائی قوت میں شامل کرے گی۔

یہ طیارے تین مختلف معیارات میں موجود ہیں جن میں بلاک ون ، بلاک ٹو اور بلاک تھری شامل ہیں۔ پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس 50؍ بلاک ون طیارے بنا چکا ہے جبکہ بلاک ٹو کے 50؍ طیاروں میں سے 20؍ تیار کئے جا چکے ہیں۔ پاکستان 2017؍ میں مزید بلاک ٹو ائیرکرافٹ تیار کرے گا۔

واضح رہے کہ اس فیصلے سے پاکستان کے فضائی دفاع کو مزید تقویت پہنچے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری