کثیرملکی بحری مشقوں کا آج سے بحیرہ عرب میں آغاز / کئی ممالک کے بحری جہاز لنگر انداز


کثیرملکی بحری مشقوں کا آج سے بحیرہ عرب میں آغاز / کئی ممالک کے بحری جہاز لنگر انداز

پانچ روزہ کثیرملکی بحری مشقوں کا مقصد دہشت گردی اور بحری جرائم کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار کرنا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ان مشقوں میں 37 ملکوں کیبحریہحصہ لے رہی ہیں ان میں سے 9 ممالک آسٹریلیا، چین، انڈونیشیا، ترکی، سری لنکا، برطانیہ، امریکہ، جاپان اور روس اپنے بحری جنگی جہازوں کے ساتھ شرکت کررہے ہیں۔

پاک بحریہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ان جنگی جہازوں کیآمد پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

اس مشق سے پاک بحریہ کی اس علاقے اورعلاقے سے باہر استعداد کار بڑھانے میں مدد ملے گی جو خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

دوسری جانب کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا ہے کہ دنیا کی مستحکم بحری قوتیں امن مشقوں میں شامل ہیں، مشقوں میں شامل ممالک کو ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے جغرافیائی اعتبار سے پاکستان کو دنیا کے اہم ترین خطوں میں سے ایک قرار دیا۔

کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کی دوران کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری