ایک طرف سے پابندیاں، دوسری طرف تجربے جاری


ایک طرف سے پابندیاں، دوسری طرف تجربے جاری

ایران نے امریکہ کی پابندیوں اور اسرائیل کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایک اور میزائل ”مرصد“ کا کامیاب تجربہ کر ڈالا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ٹرمپ کی پابندیوں، اسرائیل کی دھمکیوں اور شدید دباو کے باوجود ایران نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایک اور میزائل ”مرصد“ کا تجربہ کرلیا ہے۔

دباﺅ بڑھانے کے لیے امریکا نے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے پر غورشروع کردیا ہے جبکہ روس کہتا ہے ایرانی زمین شام یا کسی اورملک میں بھی دہشت گردوں پر حملوں کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نے 56کلومیٹر دور ہدف کو نشانہ بنایا اور فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں کیے گئے میزائل تجربے کے بعد ایران پرنئی پابندیاں لگائی تھیں۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے میزائل تجربات روکنے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنبیہ کو مسترد کر دیا ہے۔ آیت اللہ خامنہ کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے ایک بیان میں خامنہ ای نے ایرانیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آج (جمعہ کو) 1979 کے ایرانی انقلاب کی یاد مناتے ہوئے ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے تہران میں عسکری قیادت کے ساتھ ایک اجلاس میں باور کرایا کہ کسی بھی دشمن کے لیے ممکن نہیں کہ وہ ایرانی قوم کو مفلوج کر سکے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری