دہشتگردوں کا سی پیک اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف / سکیورٹی ہائی الرٹ


دہشتگردوں کا سی پیک اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف / سکیورٹی ہائی الرٹ

حساس اداروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دی ہے کہ دہشت گرد گوادر اور کاشغر کے درمیانی سی پیک روٹ سمیت اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کررہے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، حساس اداروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد گوادر اور کاشغر کے درمیانی سی پیک روٹ سمیت اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کررہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، سی پیک اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کے کیلئے افغانستان سے راکٹ لانچرز، آئی ای ڈیز اور بارودی سرنگیں پاکستان منتقل کئے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی طرف سے جاری ہونے والے تھریٹ الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگرد اہم سرکاری ہسپتالوں، سکولز اور اہم شخصیات کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بناسکتے ہیں جس کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا جائے۔

حساس اداروں کی اطلاع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی طرف سے تمام سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو حکم دیا گیا ہے کہ اہم مقامات کی سکیورٹی نئے سرے سے ترتیب دی جائے۔

جبکہ ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

تمام ڈویژنل ایس پیز کو تھانہ کی سطح پر سرچ آپریشن کرنے اور روزانہ رپورٹ ڈی آئی جی آپریشن آفس بھجوانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری