اسلامی انقلاب کی 38 ویں سالگرہ / ایران بھر میں جلوسوں کا آغاز + تصاویر


اسلامی انقلاب کی 38 ویں سالگرہ / ایران بھر میں جلوسوں کا آغاز + تصاویر

ریلیوں اور جلوسوں میں ایرانی قوم پورے جوش و جذبے کے ساتھ بھرپور شرکت کررہی ہے جبکہ ریلیوں میں شریک لاکھوں مرد و زن مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگا رہے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، اسلامی انقلاب کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر آج اسلامی جمہوریہ ایران کے ہر شہر ہر قصبہ ، ہردیہات اور ہر گلی  میں ریلیاں اور جلوسوں کا آغاز ہوگیا ہے-

ریلیوں اور جلوسوں میں ایرانی قوم پورے  جوش و جذبے کے ساتھ بھرپور شرکت کررہی ہے.  ریلیوں میں شریک لاکھوں مرد و زن مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگا رہے ہیں۔

ہر ایرانی کے ہاتھ میں کوئی نہ کوئی بینر یا سائن بورڈ ہے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج ہیں، رہبر کے فرمان پر جان قربان، ہم سب آپ  کے سپاہی ہیں، خامنہ ای جیسے نعرے درج ہیں-

 ریلیوں میں شریک زیادہ تر افراد کے ہاتھ میں  بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی تصاویر نظر آرہی ہیں-

ایران بھر میں نکالی جانے والی ریلیوں کی کوریج کے لئے دنیا کے مختلف  ممالک سے ہزاروں صحافی ایران پہنچ گئے ہیں اورایرانی قوم کے جوش و جذبہ اور انقلاب کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اس سال کے 22 بھممن کی ریلی اور جلوسوں کی کوریج کے لئے دنیا بھر سے 6 ہزار صحافی اورفوٹوگرافر تہران  سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موجود ہیں۔

 تہران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مرکزی تقریب آزادی اسکوائر پر منعقد ہو رہی ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام کے علاوہ غیر ملکی مہمانوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے بڑے شہروں خاص کر تہران، مشہد، اصفہان، تبریز، زاہدان، قم ،اہواز۔۔۔۔۔ میں میلین مارچ جاری ہے، جس میں ہر کوئی اپنے طریقے سے انقلاب اسلامی کے ساتھ محبت کا اظہار کررہا ہے۔

اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ کی شب ٹھیک نو بجے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضا اللہ اکبرکے نعروں سے گونج اٹھی۔

واضح رہے کہ  ہرسال پورے ایران میں  اسلامی انقلاب کی کامیابی  کی سالگرہ کی شب  ٹھیک نو بجے ہر کوئی  اپنے اپنے گھروں کی چھتوں پر یا پھر سڑکوں پر نکل کر اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہیں۔

22بھمن کو ہرسال ایران میں  اسلامی انقلاب کا جشن منایا جاتا ہے اور سال بہ سال کچھ زیادہ جوش اور جذبے کے ساتھ ہی منایا جاتا ہے اور آج 38 ویں سالگرہ کے موقع پر آپ ہر ایرانی سڑکوں پر ہی نظر آرہا ہے اور اپنے ملک اور قوم سے محبت، وحدت اور یگانگی کا بھر پور ثبوت پیش کررہا ہوتا ہے۔

اس وقت ایران کی سڑکوں پر کروڑوں لوگوں موجود ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔

دنیا کی اسلام دشمن طاقتوں کی طرف سے انقلاب اسلامی کو کمزور کرنے کے لئے سیاسی، اقتصادی، حتی سماجی طور ہر ممکن کوششوں کے باوجود ایرانی قوم کے جوش وجذبے انقلاب کی محبت  میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں دیکھی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سال کے 22 بھممن کی ریلی اور جلوسوں کی کوریج کے لئے دنیا بھر سے 6 ہزار صحافی اورفوٹوگرافر تہران  سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موجود ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری