کروڑوں ایرانی  22 بھمن کی ریلی میں شریک، العہد

خبر کا کوڈ: 1324383 خدمت: ایران
راهپیمایی/ پاکدشت

لبنانی خبر رساں ادارہ العہد کا کہنا ہے کہ اسلامی انقلاب کی مناسبت سے ملک بھر کی ریلیوں اور جلسوں میں کروڑوں ایرانیوں نے بھر پور شرکت کی۔

تسنیم نیوز کے مطابق، لبنان کے خبررساں ادارہ العہد نے یوم اللہ یعنی 22 بھمن کی مناسبت سے رپورٹ دی ہے کہ اس سال اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ایران بھر میں کروڑوں انقلابی شہریوں نے 38 ویں سالگرہ کا جشن بڑے جوش اور جذبے سے منارہے ہیں۔

 

العہد نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام شہروں، قصبوں، دہیاتوں اور گلی کوچوں میں کروڑوں مرد و زن استعاری طاقتوں خاص کر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرہ بازی کررہے ہیں۔

 

لبنانی ذرائع بلاغ نے خبردی ہے کہ ایرانی عوام کے ساتھ ساتھ اس ملک کے اعلیٰ حکام بھی سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

 

خیال رہے کہ اس سال کے 22 بھممن کی ریلی اور جلوسوں کی کوریج کے لئے دنیا بھر سے 6 ہزار صحافی اورفوٹوگرافر تہران  سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موجود ہیں۔

    تازہ ترین خبریں