جنوب مغربی بغداد میں کار بم دھماکہ


جنوب مغربی بغداد میں کار بم دھماکہ

عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب مغربی علاقے میں دہشت گردانہ دھماکہ کیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب مغربی علاقے میں کار بم دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم سےکم 9 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، بغداد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ نہتے شہریوں پر کار بم دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔

بغداد کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار جنوب مغربی علاقے میں دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 9عام شہری شہید اور 35 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہیں۔

دوسری طرف دہشت گردوں کو جہاں موقع ملتا ہے دھماکے کرتے ہیں اور یوں انتقام لینے پر تلے ہوئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری