مسئلہ فلسطین؛ ٹرمپ کی مصر اور سعودی عرب سے مدد کی اپیل


مسئلہ فلسطین؛ ٹرمپ کی مصر اور سعودی عرب سے مدد کی اپیل

امریکی صدر فلسطین کے مسئلے کے حل کے لئے سعودی عرب اور مصر سے مدد کی درخواست کریں گے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ریڈیو نے خبر دی ہے کہ امریکی صدر فلسطینیوں اور یہودیوں کے درمیان فسادات اور دیگر مسائل کے حل کے لئے سعودی عرب اور  مصر سے مدد لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

روزنامہ نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ عرب حکام نے ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی غاصب حکومت کو مزید اشتعال میں لانے سے باز رہے۔

نیویارک ٹائمز نے مزید لکھا ہے کہ عرب حکام کی بات پر وائٹ ہاؤس نے توجہ دی ہے اور عربی اور فلسطینوں کے غیض و غضب سے بچنے کے لئے تل ابیب سے امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے میں تاخیر کی جارہی ہے۔

ٹرمپ کا اسرائیلی روزنامہ کو انٹریو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع خطے کی امن وامان کے لئے خطرناک ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی تاکید ہے کہ امریکی سفارتخانے کو قطعی طور پر تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کیا جائے گا۔

دوسری طرف فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنا عالمی معاہدوں اور سلامتی کونسل کی  قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران متعدد بار یہ اعلان کیا تھا کہ وہ صدر منتخب ہو کر بیت المقدس کو ہی اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیں گے اور تل ابیب میں قائم امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا حکم دیں گے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری