ایرانی صدر کے خطاب پر ٹرمپ کا رد عمل


ایرانی صدر کے خطاب پر ٹرمپ کا رد عمل

انقلاب اسلامی ایران کے سالگرہ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے خطاب پر ٹرمپ نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر اپنے خصوصی طیارے میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہے کہ حسن روحانی ہوشیار رہے۔

جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ ایرانی صدر نے انقلاب اسلامی کے جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے ایران کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائےگا، ایران کو دھمکیاں دینے والے سخت پیشمان ہوجائیں گے، تو ٹرمپ کا جواب تھا کہ ان کے لئے محتاط رہنا ہے بہتر ہے۔

واضح رہے کہ کل 22 بھمن یعنی جشن انقلاب اسلامی کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے ٹرمپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا اور امریکہ میں بعض ناتجربہ کار لوگوں نے حکومت ہاتھ میں لیا ہے ان سے کہوں گا کہ وہ ایرانی قوم کا احترام کریں اور ادب سے بات کریں، ورنہ ایرانی قوم منہ توڑ جواب دے گی کیونکہ ایران اس وقت کئی لحاظ سے دنیا کے دس پیشرفتہ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افواج ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری