فلپائن میں شدید زلزلے سے 7 افراد ہلاک، 120 زخمی


فلپائن میں شدید زلزلے سے 7 افراد ہلاک، 120 زخمی

جنوبی فلپائن میں 6.5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، جنوبی فلپائن میں گزشتہ رات آنے والے 6.5 شدت کے زلزلے نے کئی عمارتوں کو ملیہ میٹ کر دیا جبکہ بعض علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہے جسے بحال کرنے کیلئے امدادی کام جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.5 ریکارڈ کی گئی جس سے بہت سی عمارتوں میں دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں جو کسی بھی وقت گر سکتی ہیں۔

حکام نے لوگوں کو خستہ حال عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام ابھی تک جاری ہے۔

خیال رہے کہ بہت سے لوگ ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی مدد کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری