فرانس سے تعلق رکھنے والے داعشی کمانڈر پر فضائی حملہ


فرانس سے تعلق رکھنے والے داعشی کمانڈر پر فضائی حملہ

امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف متحدہ فوج نے فرانس سے تعلق رکھنے والے داعش کے رہنما پر فضائی حملہ کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پنٹاگون کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف اتحادی افواج نے فرانس سے تعلق رکھنے والے رشید قاسم نامی داعشی کمانڈرپر فضائی حملہ کیا ہے۔

پنٹاگون نے داعشی کے کمانڈر کے ہلاک یا زخمی ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے، تاہم اتحادی افواج کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے " قوی امکان ہے کہ قاسم رشید فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں"۔

فرانسیسی ذرائع ابلاغ کا بھی اس سلسلے میں کہنا ہے کہ قاسم امریکی اتحادی افواج کے حملے میں ہلاک ہونے کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ رشید قاسم فرانس سمیت شام اور عراق میں دہشت گردانہ حملوں کی پلاننگ میں ملوث رہے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ رشید پچھلے سال فرانس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں براہ راست ملوث تھے، اس کے علاوہ رشید قاسم پر فرانسیسی پولیس کے خلاف بم دھماکہ کرنے کی کوشش کرنے والی خواتین کی تربیت کا بھی الزام ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال فرانس میں خواتین کا ایک گروہ گرفتار کیا گیا کہ جن پر الزام تھا کہ وہ پولیس کو نشانہ بنانا چاہ رہی تھیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری