افغان وزارت دفاع کی عمارت کے دروازے پر بم دھماکہ

افغان وزارت دفاع کی عمارت کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

خودروی بمب گذاری شده وزارت دفاع افغانستان

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان وزارت دفاع کی عمارت کے مین گیٹ پر کار بم دھماکہ کیا گیا ہے۔

افغان وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت دفاع کی عمارت کے مین گیٹ پر کار بم دھماکہ کیا گیا ہے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

وزارت دفاع کے مین گیٹ پر کاربم دھماکہ آج علی الصبح 8 بجکر 30 منٹ پر کیا گیا۔

کسی بھی تنظیم یا گروہ نے کاربم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دھماکے کی تفصیلات کے بارے میں بھی تاحال کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت کابل ایک بار پھر ناامنی کی زد میں ہے اور آئے روز دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری