پاکستانی خاتون عالمی بنک کی جانب سے کریبیئن ملکوں کیلئے کنٹری ڈائریکٹر مقرر


پاکستانی خاتون عالمی بنک کی جانب سے کریبیئن ملکوں کیلئے کنٹری ڈائریکٹر مقرر

عالمی بنک نے ایک پاکستانی خاتون ڈاکٹر تحسین سعید خان کو کریبیئن ملکوں کیلئے اپنا نیا کنٹری ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، عالمی بنک نے ایک پاکستانی خاتون ڈاکٹر تحسین سعید خان کو کریبیئن ملکوں کیلئے اپنا نیا کنٹری ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔

 ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ان ملکوں کے ترقیاتی اور مالیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے ان کے ساتھ ٹھوس شراکت داری قائم رکھنے کی ذمہ دار ہوں گی۔

عالمی بینک کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ ڈاکٹر تحسین سعید خان اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری