یمنی سرکاری فوج کے حملے جاری، کئی سعودی اہلکار ہلاک


یمنی سرکاری فوج کے حملے جاری، کئی سعودی اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج نے آل سعود کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرکے کئی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج نے سعودی فوج کے خلاف ایک منفرد کارروائی کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

نجران میں واقع العشہ نامی فوجی کیمپ پر یمن کی سرکاری فوج نے حملہ کرکے سخت جانی اور مالی  نقصان پہنچایا ہے۔

خبر رساں ادارہ العہد کا کہنا ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب کے یمن پر جاری حملوں کا سخت جواب دیتے ہوئے العشہ نامی فوجی کیمپ کو اڑا دیا ہے جس کی وجہ سے کئی سعودی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن کی سرکاری فوج نے ملک کے اندر ایک کامیاب آپریشن کرکے مشرقی صنعا کے علاقے نہم سے  مفرور صدر منصور ہادی کے کئی حمایتیوں کو شکست فاش دیکر پورے علاقے پر قبضہ کیا ہے۔

دوسری طرف  تعز کے علاقے المخا میں آل سعود کے اتحادی افواج کے جنگی طیاروں کے خونی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری