مسلمانوں پر بم گرائیں اور امریکہ سے ایوارڈ پائیں

خبر کا کوڈ: 1326207 خدمت: اسلامی بیداری
سعودی ایوارڈ

گذشتہ 2 سال سے یمن کو خاک و خون میں غلطاں کرنے والے ہزاروں بےگناہ یمنیوں کے قاتل سعودی عرب نے عراق، شام، افغانستان اور لبیا کو خون میں نہلانے والے امریکہ سے دہشتگردی کے خلاف مثبت کردار ادا کرنے پر جارج ٹینیٹ ایوارڈ حاصل کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سعودی ولیعہد محمد بن نائف بن عبدالعزیز کو  ریاض میں ایک تقریب کے دوران امریکی سی آئی اے کا جارج ٹینیٹ ایوارڈ دیا گیا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد نے سعودی عرب اور امریکہ کے اسٹریٹیجک تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کا ملک انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد نے دہشت گردی کے خلاف نام نہاد مہم کی بنیاد پر ایک ایسے وقت میں امریکی ایوارڈ حاصل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ، مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں ایک آرڈینینس پر دستخط بھی کر دیئے تھے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری