شام میں جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں، نصراللہ


شام میں جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں، نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ ہم شام میں جنگ بندی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ ہم شام میں ہر قسم کی جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں۔

سید حسن نصراللہ نے مزید کہا ہے کہ شام میں ہرقسم کے خون خرابے کو روکنے کے لئے اپنائی جانے والی حکمت عملی کا کھل کر حمایت کریں گے اور یہی موقف اسلامی جمہوری ایران کا بھی ہے، ایران نے ہمیشہ سے شام میں جنگ بندی کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شام میں جنگ بندی کی مخالفت نہیں کی ہے حالیہ آستانہ مذاکرات میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔

سید حسن نے امریکی صدر کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ٹرمپ کے جیتنے سے حزب اللہ خوف کا شکار ہے، ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہیں، ٹرمپ نے امریکی حکومت کے اصل چہرے کو دنیا پر واضح کردیا ہے اس پر اہم ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں، اوباما چہرے پر نقاب رکھ کر بات کرتے تھے، لیکن ٹرمپ نے امریکی حکومت کا اصل چہرہ ہی دکھا دیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری