شمالی کوریا کا میزائل تجربہ / سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس


شمالی کوریا کا میزائل تجربہ / سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے پر خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کے بعد امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے سلامتی کونسل سے اجلاس طلب کرنے کی درخواست دی تھی۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے صدر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جاپان کی جانب رخ کر کے بیلسٹک میزائل کا پہلا تجربہ ایسے حالات میں کیا جب جاپانی وزیراعظم ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے کی غرض سے امریکی دورے پر تھے۔


جاپان، جنوبی کوریا اور امریکہ نے میزائل تجربے کی شدید مذمت کی تھی اور ہنگامی طور پر سلامتی کونسل ک اجلاس منعقد کرنے کی بھی سفارش کی تھی۔

دوسری جانب، اس سے قبل بھی شمالی کوریا امریکی دھمکیوں اور دنیا بھر کی مذمتوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 5 ایٹمی تجربات کر چکا ہے اور اس کو اپنا حق مانتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری