تلعفر میں داعش کا سنگین حملہ پسپا، 50 دہشت گرد ہلاک


تلعفر میں داعش کا سنگین حملہ پسپا، 50 دہشت گرد ہلاک

عوامی رضاکار فورسز نے تلعفر میں تکفیری دہشت گردوں کا ایک سنگین حملہ پسپا کرکے دہشتگرد گروہ داعش کے 50 مسلح جنگجوؤں کوہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج کی حمایت یافتہ عوامی رضاکار فورسز نے داعش کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا کر متعدد تکفیریوں کو ہلاک کردیاہے۔

داعشی دہشت گردوں نے تلعفر کے مضافات میں واقع دیہاتوں پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا تاہم عوامی رضاکار فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 50 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق داعشی مسلح افراد کے ساتھ 6 گھنٹے تک جھڑپیں جاری رہیں۔

عراقی عوامی رضاکاروں نے داعشی درندہ صفت دہشت گردوں کا محاصرہ کرکے 50 سے زائد مسلح تکفیریوں کو ہلاک کردیا ہے، ہلاک ہونے والوں میں داعش کے کئی اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

داعشی تکفیری دہشت گردوں نے تلعفر کے مضافات میں الشریعه، عین الحصان اور عین طلاوی نامی علاقوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ عوامی رضاکاروں نے داعش کے 17 بارود سے بھری گاڑیوں کو بھی تباہ اور چھوٹے اور درمیانے نوعیت کے اسلحے سے بھری کئی گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری