ظریف کی اشٹائن مائر کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد


ظریف کی اشٹائن مائر کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جرمنی کے سابق وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر کو جرمنی کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک پیغام میں جرمنی کے سابق وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر کو جرمنی کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جرمنی کے سابق وزیر خارجہ کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے صدر منتخب ہونے سے  ایران اور جرمنی کے باہمی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

واضح رہے کہ جرمنی کی خصوصی دستوری اسمبلی نے سابق وزیر خارجہ اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما فرانک والٹر اشٹائن مائر کو کثرت رائے سے جرمنی کا  نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔

محمد جواد ظریف نے جرمنی کے نو منتخب صدر کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "جناب عالی کا شمار دنیا کے امن پسند رہنماؤں میں ہوتا ہے، مجھے امید ہے کہ آپ کے صدر منتخب ہونے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ ملے گا اور دوطرفہ اقتصادی اور سیاسی تعلقات میں استحکام آئے گا"۔

اطلاعات کے مطابق جرمنی کی خصوصی اسمبلی میں ہونے والی خفیہ رائے شماری میں اشٹائن مائر کو 1260 میں سے 1239 ووٹ ملے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری