ترک حکومت شام میں 4 سے 5 ہزار مربع کلومیٹر پر محیط "محفوظ زون" قائم کریگا


ترک حکومت شام میں 4 سے 5 ہزار مربع کلومیٹر پر محیط "محفوظ زون" قائم کریگا

ترک صدر نے اس عزم کے ساتھ کہ ان کی حکومت شام میں 4 سے 5 ہزار مربع کلومیٹر پر محیط ایک محفوظ زون قائم کریگا، کہا کہ یہ علاقہ نوفلائی زون قرار دے دیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ انقرہ شام میں ایک محفوظ زون قائم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے عسکری آپریشن کو الباب شہر سے دہشتگردوں کے انخلاء کے بعد منبیج اور رقہ تک وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے، بشرطیکہ یہ اقدام امریکی سرپرستی میں تشکیل پانے والے عسکری اتحاد کے تعاون سے انجام پائے۔

ترک صدر کا بحرین میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ محفوظ زون 4 سے 5 ہزار مربع کلومیٹر پر محیط ہوگا جبکہ یہ علاقہ نو فلائی زون بھی قرار دیا جائے گا۔  

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے دو ہفتے قبل انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب بن علی یلدرم سے گفتگو کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام میں محفوظ زون قائم کرنے سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ ترک حکومت ہمیشہ سے شام میں محفوظ زون قائم کرنے کی بات کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو چاہئے کہ شام بحران کا سیاسی حل تلاش کریں اور اس ضمن میں تمام مناسب طریقوں کا جائزہ لیں۔

برطانوی وزیراعظم نے تاکید کی تھی کہ شام میں محفوظ زون قائم کرنے کو ترجیح دینے کے بجائے اس ملک میں بحران کے خاتمے کیلئے سیاسی حل تلاش کرنا چاہئے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری