کالعدم جماعت الاحرار نے خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کر دی


کالعدم جماعت الاحرار نے خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کر دی

صوبائی وزیر قانون راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ خود کش حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صوبائی وزیر قانون راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ خود کش حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے، دہشت گرد کا ہدف موقع پر موجود پولیس افسران تھے۔

کالعدم جماعت الاحرار کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی ہے جبکہ مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کالعد م جماعت الاحرار کے ترجمان نے لاہور دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں خودکش دھماکہ ان کے ساتھی نصراللہ عرف ذبیح اللہ نے کیا جبکہ مبینہ خود کش حملہ آور کی تصویر بھی میڈیا کے اداروں کو جاری کی گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری