اسرائیلی فوج کے خصوصی دستے قطر ایئرلائن کے ذریعے بحرین پہنچ گئے


اسرائیلی فوج کے خصوصی دستے قطر ایئرلائن کے ذریعے بحرین پہنچ گئے

بحرین میں انقلاب کے آغاز کے چھٹے سالگرہ کے موقع پر صہیونی فوج کے خصوصی دستے بحرین پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں انقلاب کے آغاز کے چھٹے سالگرہ کے موقع پر غاصب صہیونی فوج کے خصوصی دستے سیکورٹی فرائض انجام دینے کے لئے بحرین پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، بحرین انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل60 افراد پہنچ گئے ہیں، خیال کیا جارہا ہے کہ ان افراد کا تعلق اسرائیل کے اسپیشل فورس سے ہے۔

اسرائیلی فوج کے دستے قطر ائیر لائن کے ذریعے منامہ پہنچے ہیں۔

 با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بحرین کی وزارت داخلہ کے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے یہودیوں کے والہانہ استقبال کے بعد انہیں کسی نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے ذرائع ابلاغ اور عام لوگوں کو ان افراد کی تصویریں لینے سے منع کردیا اور پل جھپکتے ہی سرکاری سیکورٹی گاڑیوں میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

روزنامہ ٹائمز آف اسرائیل نے صہیونی حکومت کے مشرق وسطیٰ کے وزیر کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل اور بحرین کے درمیان اقتصادی تعاون جاری ہے اور بحرین میں ہرقسم کے حکومت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لئے بحرینی پولیس کی تربیت میں بھی تعاون کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل عرب ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی سرتوڑ کوشش کررہا ہے اور بعض عرب ممالک خفیہ طور پر غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری