پاکستان کا افغانستان میں قیام امن کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم


پاکستان کا افغانستان میں قیام امن کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نے افغانستان میں امن کے قیام اور استحکام کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 2017 کو خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے تعاون کا سال بنانے کیلئے عالمی برادری اور افغان حکومت کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے اور دہشت گردوں کے داعش جیسے ابھرتے ہوئے نیٹ ورکس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارے اقدامات کو روک نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کرنے والوں کے جذبات کا خیرمقدم  کرتا ہے۔

خیال رہے کہ اس میں شک نہیں کہ ہمارا مسلم ہمسایہ ملک، 35 سال سے زائد عرصے سے مختلف بحرانوں کا شکار رہا ہے اور مسلمان اور ہمسایہ ہونے کے ناطے اس کا ہم پر بہت حق ہے۔

لیکن کیا پاکستان پر پاکستانیوں کا کوئی حق نہیں؟ کیا پاکستان حالت جنگ میں نہیں؟ کیا پاکستانیوں کا بہتا لہو ایک معمول بن جانے کی وجہ سے اپنی قدر و قیمت کھو چکا ہے؟

دہشتگردی اور بدامنی کی آگ میں جلتے ملک کا ہر صوبہ اور اس کا ہر رہائشی سراپا سوال ہے کہ کیا پاکستان کے وسائل اور توانائی پر پہلا حق پاکستانیوں کا نہیں ہے؟؟

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری