موصل میں 60 دہشت گرد ہلاک، 15 بکتربند گاڑیاں تباہ


موصل میں 60 دہشت گرد ہلاک، 15 بکتربند گاڑیاں تباہ

عراقی جنگی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائی میں 60 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے حشدالشعبی کے تعاون سے عین الحصان اور جنوبی الشریعہ پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 15 بکتربند گاڑیوں تباہ اور 60 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

عراقی فوج کے حملے میں داعش کے راکٹ لانچر فائر کرنے والا ایک اڈہ بھی تباہ ہوا ہے۔

دوسری طرف داعشی دہشت گردوں نے صوبہ نینوا کے علاقے کردستان میں واقع ایک گاؤں پر ڈرون سے حملہ کرکے 11 عام شہریوں کو شہید یا زخمی  کردیاہے۔

یاد رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے تاحال سینکڑوں مربع کلومیٹر اور موصل کے دسیوں علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری