بحرین میں انقلاب کی چھٹی سالگرہ، وسیع پیمانے پر مظاہروں اور جھڑپوں کا آغاز + تصاویر

خبر کا کوڈ: 1328144 خدمت: اسلامی بیداری
بحرین

بحرین میں انقلاب کی سالگرہ کے موقعے پر عوام نے بڑے پیمانے پر مظاہروں کا آغاز کیا ہے جنہیں کچلنے کے لئے آل خلیفہ حکومت طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، آج منگل کے روز پورے بحرین میں عوام انقلاب کی سالگرہ منا رہے ہیں جس کیلئے عوام کا سمندر سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کررہا ہے، جبکہ آل خلیفہ کی متعصب اور نسل پرست حکومت پرامن مظاہروں کو روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کر رہی ہے جس کی وجہ سے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کا آغاز ہوا ہے۔

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں بحرین کا پرچم اور جیلوں میں قید سیاسی رہنماؤں کی تصویریں اٹھائے ہوئے ان کی بھی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بحرینی سیکورٹی اہلکار مظاہروں کو روکنے کے لئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے متعدد مظاہرین متاثر ہوئے ہیں۔

14 فروری کو انقلاب بحرین کی سالگرہ ہے جس کی وجہ سے آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکار جارحانہ اقدامات پر اتر آئے ہیں تاکہ ہر قسم کے حکومت مخالف مظاہروں کا سدباب کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ جہاں آل خلیفہ کی جابر و ظالم حکومت انقلابی جوانوں کے حوصلے پست کرنے کی غرض سے عام شہریوں پر مختلف قسم کے مظالم ڈھارہی ہے وہیں صہیونی فوج کے خصوصی دستے بحرینی پولیس کو تربیت اور سیکورٹی فرائض انجام دینے کیلئے منامہ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، بحرین انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل60 افراد پہنچ گئے ہیں، خیال کیا جارہا ہے کہ ان افراد کا تعلق اسرائیل کے اسپیشل فورس سے ہے۔

اسرائیلی فوج کے دستے قطر ائیر لائن کے ذریعے منامہ پہنچے ہیں۔

 مظاہروں کے نئے سلسلے کا آغاز آج صبح سے ہوا ہے

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری