روس کا شام میں پولیس کی ایک اور بٹالین تعینات کرنے کا اعلان

ماسکو ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ روس، ملٹری پولیس کی ایک اور بٹالین شام بھیج رہا ہے۔

روس کا شام میں پولیس کی ایک اور بٹالین تعینات کرنے کا اعلان

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ماسکو ملٹری پولیس کا ایک دستہ شام بھیجے گا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار شام میں موجود روسی فضائیہ کی حفاظت پر مامور ہونگے۔

شام بھیجے جانے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو نے گزشتہ سال دسمبر میں حلب شہر کی امن وامان کی خاطر پولیس کے کئی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حلب شہر کی دہشت گردوں سے آزادی کے بعد دہشت گردانہ کارروائیوں کے پیش نظر روس نے پولیس کے کئی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روس نے گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں بھی ایک دستہ حلب روانہ کیا تھا تاکہ حلب شہر کو دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں سے روکا جاسکے۔

روسی صدر نے عرصہ پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حلب کی آزادی روس، ایران اور بشار اسد کی مشترکہ کارروائی اور دہشت گردوں کے خلاف عزم کا نتیجہ ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ کی حکمت عملی کے پیش نظر شام میں جنگ بندی قائم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری