ترکی؛ pkk کے ساتھ تعاون کے شبہے میں 500 سے زائد افراد گرفتار


ترکی؛ pkk کے ساتھ تعاون کے شبہے میں 500 سے زائد افراد گرفتار

ترک پولیس نے ملک بھر سے 500 سے زائد افراد کو pkk کے ساتھ تعاون کرنے کے شبہے میں گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترک پولیس نے ملک کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر500 ایسے افراد کو حراست میں لیا ہے کہ جن پر پی کے کے کے ساتھ تعاون کرنے کا شبہہ تھا۔

ترک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے کل 544 افراد حراست میں لئے گئے ہیں جن میں سے بعض کا تعلق پی کے کے، کے رہنماؤں سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے 25 صوبوں کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے اور زیادہ تر لوگوں کو استنبول اور ازمیر سے گرفتار کیا گیا۔

جنوب مشرقی ترکی کے سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ کرد ڈیموکریٹک پارٹی کے 45 سینیئر عہدیداروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کردش ڈیموکریٹک پارٹی کو پی کے کے کا سیاسی ونگ سمجھا جا رہا ہے۔

ترک حکومت اس سے پہلے بھی اس پارٹی کے کئی عہدیدار گرفتار کرچکی ہے جو اب تک حکومت کی حراست میں ہی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری