پولیو قطرے نہ ملانے والے والدین کی گرفتاری کا فیصلہ


پولیو قطرے نہ ملانے والے والدین کی گرفتاری کا فیصلہ

پشارو میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے 500 والدین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، کل سے پنجاب کے پانچ اضلاع، کراچی اور فاٹا سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم شروع کی گئی تھی۔

تاہم پشاور کے کچھ علاقوں میں والدین کے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔
  
انتظامیہ نے پولیو سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لئے پشاور شہر کی ان 500 سے زائد ایسے والدین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

یہ فیصلہ ایک سرکاری میٹنگ میں کہا گیا جن میں پشاور اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ آج بھی پاکستان کے قبائیلی علاقوں میں موجود اسامہ بن لادن کے حامی لوگ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی وجہ سے پولیو کے قطرے پلانے والوں کے خلاف ہیں۔

یاد رہے کہ 2011ء میں ڈاکٹر شکیل آفریدی نے پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کا حصہ بن کر ایبٹ آباد میں امریکہ کے لئے اسامہ بن لادن کی مخبری کی تھی۔
 
اس وقت شکیل آفریدی پشاور میں 333سال کی جیل کاٹ رہا ہے جس کی وجہ سے پاک امریکہ تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔

امریکہ نے سال 2014ء میں پاکستان کو ملنے والی 33 میلین ڈالر امداد کو شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری