جماعت الاحرار کی اپنے اہداف کی فہرست جاری + ویڈیو

گذشتہ شب لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرار نے تازہ ویڈیو میں اپنے اہداف کی فہرست جاری کر دی ہے.

جماعت الاحرار کی اپنے اہداف کی فہرست جاری + ویڈیو

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، گذشتہ شب لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرار نے تازہ ویڈیو میں اپنے اہداف کی فہرست جاری کر دی ہے۔

کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے مولوی غازی عبدالرشید جو لال مسجد آپریشن میں جولائی 2007 میں پاک فوج کے ہاتھوں مارا گیا تھا، کے نام سے منسوب کر کے ایک مشن آپریشن غازی کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

ویڈیو میں پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام سرکاری ادارے، خصوصا عسکری ادارے ان دہشتگردوں کا اولین ہدف ہیں۔

اسی طرح عسکری اداروں کی معاونت کرنے والے اداروں کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی۔

ہرچند کہ اپنے ویڈیو پیغام میں دہشتگردوں نے عام عوام کو نشانہ بنانے کا انکار کیا ہے تاہم گذشتہ روز لاہور میں ہونے والے اسی تنظیم کے خودکش دھماکے میں پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ کئی بےگناہ شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔

 

 

 

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری