ماسکو: افغانستان میں امن کے حوالے سے 6 ممالک کا اجلاس


ماسکو: افغانستان میں امن کے حوالے سے 6 ممالک کا اجلاس

افغانستان میں امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان سمیت 6 ممالک کے نمائندوں کا اجلاس آج بدھ کو روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چھ ممالک کے نمائندے آج  (بدھ کو) افغانستان میں امن واستحکام کے معاملے پر بات چیت کیلئے ملاقات کریں گے۔

افغانستان کے پالیسی اور حکمت عملی کے محکمہ کے ڈائریکٹر کابل کی جانب سے اجلاس میں شریک ہونگے۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ شکیب مستغنی کا کہنا ہے کہ اس طرح اجلاس کو افغانستان کے زیراہتمام امن مذاکرات کے ساتھ تبدیل نہیں کیا جا سکتا لیکن اسے افغان حکومت کی امن عمل کیلئے کوششوں کی حمایت کرنے کیلئے تعاون کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں افغانستان، پاکستان، روس، بھارت، چین اور ایران کے نمائندے شریک ہونگے۔

دوسری جانب گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نفیس ذکریا نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لئے افغان حکومت کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری