مقبوضہ کشمیر; مختلف جھڑپوں میں 4 کشمیری نوجوان شہید، میجر سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک


مقبوضہ کشمیر; مختلف جھڑپوں میں 4 کشمیری نوجوان شہید، میجر سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ جھڑپوں میں میجر سمیت 8 بھارتی فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں بھارتی فورسز نے ایک گھر کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔

ہلال احمد پرے نامی شہری بھی اس ظالمانہ کارروائی کے دوران زخمی ہو گیا۔

جھڑپ میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور سی آر پی ایف کی 45ویں بٹالین کے کمانڈنٹ اور میجر سمیت 8 بھارتی فوجی زخمی ہو گئے۔

دوسری طرف ہندواڑہ کے خان محلہ میں جھڑپ کے دوران 3 نوجوان شہید جبکہ بھارتی فوج کا میجر ایس دھیا مارا گیا، وہ آپریشن کی نگرانی کررہا تھا۔

ادھر بانڈی پورہ کے علاقے صدر کوٹ میں احتجاجی مظاہروں کے دوران آٹھ سے زائد شہری زخمی ہو گئے جبکہ مظاہروں کے دوران پانچ نوجوان پیلٹ گن کی فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہو گئے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ضلع بانڈی پورہ اور ہندواڑہ میں بھارتی فوج کی کارروائیوں میں مزید 4 نوجوان کی شہادت جبکہ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 8 مظاہرین کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا: بھارتی فوج کشمیر میں سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے اور ان جرائم کے ذمہ دار اہلکاروں کی کہیں کوئی جوابدہی نہیں کی جاتی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری